لاہور( نمائندہ خصوصی )عام انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے، امن و امان کو برقرار رکھنے اور الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ جاری ہیں جن میں پولیس، پاک فوج، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک ہیں اسی حوالے سے گوجرانوالہ شہر میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیاجو پولیس لائنز سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرتا ہوں راولپنڈی بائی باس سے واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہواقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پبی اور جہانگیرہ پشاور میں بھی فلیگ مارچ کیا گیاپنجاب کے شہروں لاہور، شیخوپورہ اور قصورمیں بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیاگودار میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جو شہر کے علاقوں جی ڈی اے چوک، ایشیا چوک، میرین ڈرائیو، سیرت النبیؐ چوک، قندول چوک، گھٹی ڈھور منڈی سے گزر کر اختتام پذیر ہوا پاک فوج اور دیگر سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے پرامن انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں اور ہر قسم کے نامساعد حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں