لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہور میںپر امن الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔لاہور پولیس نے انتہائی حساس علاقوں کی جیوٹیگنگ مکمل کرلی ہے جبکہ دشمن دار گروپس سے شورٹی بانڈزبھی لیے جاچکے ہیں۔لاہور کے 4300سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے لیے 26ہزار مرد اہلکار، 2ہزار خواتین اہلکارڈیوٹی دیں گی۔یکم جنوری سے 5فروری تک 519سرچ آپریشنز میں51ہزار افرادکی چیکنگ کی گئی۔سرچ آپریشنزمیں 10اشتہاری گرفتارکیے گئے۔پنجاب کے49ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے لیے 1لاکھ 30ہزارکی نفری تعینات ہوگی،ایک ارب 35کروڑکی لاگت سے23 ہزار کیمروں کی تنصیب کاکام بھی مکمل کرلیا۔انتہائی حساس علاقوں اورپولنگ اسٹیشنزکی جیوٹیگنگ مکمل کرلی، دفعہ144کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔پاک فوج،رینجرز اورپولیس کے دستے پٹرولنگ یقینی بنائیں گے۔