اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)عام انتخابات2024 سے پہلے بڑی پیش رفت، تحریک انصاف کے چھ آزاد اراکین دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق این اے 33 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار سید احد شاہ پرویز خٹک کے حق میں، این اے 68 منڈی بہاوالدین پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار حاجی امتیاز چوہدری ن لیگ کے مشاہد رضا کے حق میں ، پی پی 254 بہاولپور سے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سید احسن مصطفیٰ جماعت اسلامی کے امیدوار زیشان اختر کے حق میں، این اے 242 کراچی کیماڑی، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار امجد آفریدی پیپلز پارٹی کے قادرمندوخیل کے حق اور این اے 155 لودھراں پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار عفت طاہر سومرو آئی پی پی کے چیئرمین جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔