کراچی( رپورٹ مرتضی کے زلفی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپٹ سسٹم کا رات تک کام کرنا ادارے پر بھاری پڑ گیا رات کے وقت خاتون خانہ نے اپنے شوہر و دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر ہنگامہ کھڑا کر دیا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر کو نشانہ بنایا گیا قائمقام اے ڈی آصف شیخ نے پولیس بلا لی با خبر زرائع کے مطابق بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپٹ سسٹم کی سہولت کاری کے لئے رات تک آفس میں کام جاری تھا ک اچانک مکان نمبر R-55 گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون کی رہائشی خاتون خانہ اپنے شوہر اور محلے دارو کے ساتھ مل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پہچ گئی خاتون نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم پر الزام لگایا ک نوٹس دینے کے لئے آنے والی ٹیم نے ان سے دست درازی کی ہے اس موقع پر ڈائریکٹرز ڈسٹرکٹ ایسٹ اشفاق کھوکھر کو نشانہ بنایا گیا مارپیٹ کی کوشش کی گئی جس پر ڈائریکٹرز ایڈمن نے ایس ایچ او بلڈنگ کنٹرول انسپیکٹر معین کو بلایا جبک سینٹر بلڈنگ انسپیکٹر قائمقام اے ڈی آصف شیخ نے تھانہ نیو ٹاون سے پولیس طلب کی تو سب انسپیکٹر صاحب داد خان نیازی نفری لے کر پہنچے صورتحال کو سنبھالا اس موقع پر ڈائریکٹرز اشفاق کھوکھر نے انہیں تھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی زرائع نے بتایا ک مذکورہ پلاٹ پر تیسری غیر قانونی منزل کی تعمیر کے خلاف ایف آئی اے کے افسر کی شکایت پر نوٹس جاری کیا گیا جسے دینے کے لئے جانے والی ایس بی سی اے کی ٹیم نے پلاٹ کی رہائشی خاتون سے بدتمیزی کی بعدازاں خاتون خانہ اہنے شوہر و دیگر افراد کے ساتھ مل کر ہنگامہ کیا زرائع نے بتایا ک خاتون خانہ کو ہنگامہ آرائی کا موقع اس لئے ملا کے دفتری اوقات ختم ہونے کے باوجود روزانہ کو دیر تک آفس کھلا رہتا ہے جہاں ڈی جی اسحاق کھوڑو کا سسٹم چلانے والے ریحان الائچی ڈی جی کو بھی دفتر میں بٹھا کر رکھتا ہے اور بڑی تیزی سے دھندہ چلاتا ہے گذشتہ روز سسٹم کا ایک بڑا خریدار فرحان چنیوٹی و دیگر ٹھیکدار مافیا کے کارندے ریحان الائچی کی دکان سے بلڈنگ پلانز کی منظوری اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ لینے میں مصروف دیکھے گئے