راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے عویٰ کیا ہے کہ 8فروری کو عوام ووٹ کے ذریعے پاکستان جماعت اسلامی کے سپرد کریں جماعت اسلامی قوم کو کرپشن و قرضہ فری پاکستان دے گی ملک سے عیاشی و کرپشن کلچ کا خاتمہ کر کے سادہ طرز حکومت اور سادہ طرز زندگی کو فروغ دیں گے ۔جماعت اسلامی برسر اقتدار آنے کے بعد بطور وزیر اعظم پہلا دورہ فلسطین کا کروں گا کیونکہ کشمیروفلسطین کی تائید و حمائیت ہمارے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے آزمودہ پارٹیوں کو ووٹ دینا آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو ووٹ دینے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ جعلی پولیس مقابلوں کی طرح سیاسی نورا کشتی کر رہی ہیں جو الیکشن کے بعد پھر ایک ہوجائیں گی آج پاکستان کو نواز، زرداری یا عمران کی نہیں بلکہ امن،تعلیم،خوشحالی اورترقی کی ضرورت ہے وقت آگیا ہے کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دینے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے نالہ لئی میں ڈبودیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ سے شمس الرحمان سواتی، سید عارف شیرازی، عمران شفیق رضوان احمد، رضا احمد شاہ، سید ظفر محمود سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام امیدواروں نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے کہا کہ 8فروری پاکستان سے کرپشن، جہالت، غربت، بے روزگاری اور بدامنی کے خاتمے کے ساتھ 25کروڑ عوام کے لئے خوشحالی اور امن و سکون کے پیغام کا دن ہے جماعت اسلامی نے قوم کو عوامی نمائندے دیئے ہیں جو خود عوام میں سے ہیں اور عوام کے حقیقی ترجمان اور ان کے حقوق کے پاسبان ہیں آج پھر ایک مرتبہ نواز و شہباز اور بلاول و زرداری ایک دوسرے کی تعریفیں کر رہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ کاشتکار، عام وکیل، باصلاحیت ڈاکٹر، دیانتدار تاجر اور پڑھے لکھے نوجوان کو آگے لایا جائے۔