کراچی (کرائم رپورٹر)
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کراچی الیکڑونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں KEDA کے صدر محمد رضوان عرفان، نائب صدر سلیم میمن اور جرنل سیکر یٹری حاجی ناصر ترک نے کراچی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔الیکٹرونکس مارکیٹ کے اطراف میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک کے مسائل کرنے پر ڈی آئی جی ٹریفک کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میں KEDA کی جانب سے تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کراچی پولیس تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے KEDA کے مسائل حل کرنے پر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی۔کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن منیجنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی SOPs تقریبا منظور ہو گئی ہے جس کا اطلاق پورے کراچی میں کرایا جائیگا۔گزشتہ 6 ماہ میں KEDA اپنی کاوشوں سے 200 سے زائد چوری شدہ موبائل فون واپس کر چکی ہے۔
تقریب کے اختتام پر صدر، نائب صدر اور جرنل سیکریٹری KEDA نے ایڈیشنل آئی کراچی اور دیگر افسران کو یادگارشیلڈ اور پھولوں کے دستے پیش کیے۔کراچی پولیس عوام کے جان و مال کے تفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔