اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سانحہ نو مئی کی اعلی سطح پر تحقیقاتی کابینہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی جو رواں ہفتے نگران وزیراعظم کو پیش کرے گی ،ذرائع کے مطابق وزارتی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام اینٹلی جنس اور سکیورٹی اداروں سے ریکارڈ حاصل کیا،نو مئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد بارے رپورٹس پر بھی غور کیا گیا،تمام متعلقہ اداروں سے فوٹیجز ،دستاویزی شواہد اور ادارہ جاتی انکوائری رپورٹس بھی حاصل کی گئی ،کابینہ کمیٹی نے فوجی و دفاعی تنصیبات پر حملوں میں براہ راست ملوث عناصر کے اعترافی بیانات بھی دیکھے،کابینہ کمیٹی نے سانحہ نو مئی کے اصل ذمہ داروں ،سہولت کاروں اور اس پر عمل درآمد کرنے والوں کا تعین کرلیا،نگران کابینہ اس رپورٹ پر غور کے بعد اپنی سفارشات کی منظوری دے گی۔