اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں آج پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے تین بنچزاسلام آباد پرنسپل سیٹ پر مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 7 فروری کوایک روزکے لیے مقدمات کی سماعت کرے گا۔جبکہ 6,7,اور9 فروری کوتین بنچزمقدمات کی سماعت کریں گے۔ان میں سے ایک بنچ سینرترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دوسرا جسٹس منیب اختر اور تیسرا بنچ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔مقدمات فوجداری ،سول مقدمات،بنکنگ ،فیملی ،نیب سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں مقدمات کی باقاعدہ کالسٹ بھی جاری کی جاچکی ہے اور فریقین کو اطلاعاتی نوٹسزبھی جاری کیے جاچکے ہیں۔