کراچی (نمائندہ خصوصی)نگراں وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ اور نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور سماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے حسینہ معین ہال میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی ۔ اس موقع پرنگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور ،سماجی تحفظ وصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے نگراں وزیر قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ کو خوش آمدید کہا ،نگراں صوبائی وزیر اطلاعات اقلیتی امور سماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم یہاں آج دو لوگ موجود ہیں۔ہماری ایک ہی شناخت ہے اور وہ ہے ثقافت اور ادب۔ اتفاق سے ہم دونوں ہی وزیر ہو گئے۔جمال شاہ وفاقی وزیرثقافت اور قومی ورثے کے ہیں ۔میں صوبائی وزیر اطلاعات ہوں جمال شاہ کو آپ سب فلم میکر،اداکار اور فنون لطیفہ کی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں۔جمال شاہ کراچی تشریف لائے۔حیدرآباد کا دورہ کیا۔جمال شاہ کا آرٹس کونسل سے ثقافتی رشتہ ہے۔ہمیں ساری دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا ہے۔ہم نے جمال شاہ سے ایک قریبی تعلق رکھا ہے۔جمال شاہ نے فلم کی پالیسی بنائی۔جمال شاہ نے ثقافت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا ہے۔ہم ڈپلومیسی میں ناکام ہو گئے کلچر سب کو جوڑنے کاواحد ہتھیار ہے ہم اگر اپنی ثقافت کو ساتھ لے کر چلتے پوری دنیا میں تو حالات مختلف ہوتے۔کلچر کی قدر نہ ہونے سے جو نقصان ہوئے ہی وہ آپ کے سامنے ہے۔جمال شاہ نے فلم کی پالیسی اور گیلری بھی بنائی ہے۔