راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کا ردعمل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں واضح ہے میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے آج کا فیصلہ ابلیس کا فیصلہ ہے۔یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔