مری (نمائندہ خصوصی)مری میں بارش اور برفباری کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام محکمے پہلے سے الرٹ ہیں۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے ہیں۔ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہاکہ اس وقت تمام راستے اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں۔سیاح ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔سیاح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام شاہراہوں کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ہیلپ لائینز اور رابطہ نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔سہولت مراکز کے ذریعے سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کا کام جاری ہے۔