اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریبا14 لاکھ90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل کر لی ۔ان تربیتی مشقو ں کے ذریعےانتخابی عملے کو انتخابات کے دوران اپنے فرائض پیشہ ورانہ طور پر سرانجام دے سکے۔ملک بھر میں میں 87 روز تک مجموعی طور پر27،676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ٹرینگ میں3821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے۔ تربیتی عمل 19 نومبر 2023ئ کو شروع ہوا جو آج اختتام پذیر ہوا۔ تربیتی نشستوں میں 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ، 859 ریٹرننگ آفیسرزکے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔پولنگ عملہ میں تربیت پانے والوں میں191,526 پریزائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران شامل تھے۔ 785,060 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کے لیے 19,630 ٹریننگ سیشنزکرائے گئے۔