کراچی(کرائم رپورٹر )کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے بہادر آباد میں واقع گوداموں سے اسمگل شدہ فیبرک صوفے کلاتھ اور پردہ کلاتھ کپڑے کی کامیاب برآمدگی کی۔ھے کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے کلکٹر باسط مقصود عباسی کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کہ سلک شاپنگ مال، بھادر آباد، کراچی میں قائم گوداموں میں غیر ملکی برانڈ اسمگلڈ شدہ صوفہ کلاتھ اور پردہ کلاتھ (فیبرکس) کی ایک بڑی مقدار چھپائی گئی ہے۔ اس اطلاع کے ملنے پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی نے فوری طور پر ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹASO سید محمد رضا نقوی کو ہدایات اور احکامات جاری کیے جنہوں نے آپریشن کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی 31 جنوری 2024 کی درمیانی رات کو، اس ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کو انجام دیا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی صوفہ اور پردہ کلاتھ،ویلویٹ (فیبرکس) کی کافی بھاری مقدار جس کا وزن 11200 کلوگرام ھے اورجس کی مالیت 73.34 ملین(سات کروڑ تیتیس لاکھ)ھے برآمد ھوا ھے۔ بر آمد شدہ کپڑے کو کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے اور ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے.کلکٹر باسط مقصود عباسی کی سربراہی میں یہ آپریشن کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے کراچی شہر میں جاری انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کا حصہ ھے