اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)5G سپیکٹرم نیلامی کے فوائد، فائیو جی سپیکٹرم (5G Spectrum)نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 20 گنا اضافہ متوقع ، دور دراز کے علاقوں میں بہتر رابطے کی سہولت فراہم ہوسکے گی ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔پاکستان میں 5G ٹرائل کے دوران ڈاو?ن لوڈ کی رفتار 1.685 گیگا بائٹس فی سیکنڈ(Gigabytes Per Sec) ریکارڈ کی گئی، فائیو جی اسپیکٹرم(5G Spectrum) نیلامی پاکستان کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ اکانومسٹ انٹیلی جنٹ یونٹ کی جانب سے شامل انٹرنیٹ انڈیکس 2021 میں پاکستان کو 120 ممالک میں سے 90 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، فائیوجی اسپیکٹرم (5G Spectrum)کی نیلامی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی، ملک میں 5G نیٹ ورکس کا تعارف معیشت کو خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور زراعت جیسے شعبوں میں نمایاں فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، نیٹ ورکس کی بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی کسانوں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کو دور سے نگرانی اور کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کریگا، جس سے کارکردگی اور پیداواریت میں اضافہ ہوگا۔