اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے دوران امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوئزری میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے سیاسی سرگرمیوں جیسا کہ دوران مارچ، ریلیوں کے سبب ممکنہ طور پر سیکیورٹی کے حوالے سے صورتحال میں خلل پڑ سکتا ہے۔ جمہوری عمل میں عوامی اجتماعات کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ ٹریفک میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات ہوسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں پاکستان میں ہونے والے سیاسی ایونٹس تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔ پاکستان کے دورہ کرنے والے امریکی شہریوں پر محتاط رہنے اور سیاسی ریلیوں کی جگہوں کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔