اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی میں کمی کی نوید سنا دی ،ہفتہ وار بنیادو ں پر مہنگائی میں 0.28فیصد کمی ریکارڈ ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 39.45فیصد پر آگئی ۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 12اشیایہ ضروریہ کی قیمتوں میںاضافہ ،17اشیاءسستی اور 22کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیٹرول 5.20 اور ڈیزل0.95 فیصد مہنگا ہوا ایک ہفتے میں چکن 1.88 اور کیلے0.68 فیصد مہنگے ہوئے حالیہ ہفتے مٹن, بیف,گڑ, انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 18.28 اور انڈے7.77 فیصد سستے ہوئے پیاز 6.99 اور چائے کی پتی 1.29 فیصد سستی ہوئی ایک ہفتے میں آلو 1.25اوردال مسور0.80 فیصد سستی ہوئی۔