لاہور (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی کے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت آج ( ہفتہ ) تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ، سینئر کونسل سلمان صفدر کے جونئیر عدالت پیش ہوئے ، جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد عدالت میں مصروف ہیں ، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے گی۔پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ تین مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سینئر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، عدالت نے آج (ہفتہ ) 3 فروری تک سماعت ملتوی کردی ۔