فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ دیکھ کر یقین ہوگیا ہے فیصل آباد زندہ ہے اور نواز شریف کے ساتھ ہے ، ممی ڈیڈی والی نہیں اصل یوتھ نواز شریف کے ساتھ ہے ،جب وہ دھرنے کررہے تھے ہم لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کررہے تھے ، دہشتگردی کا خاتمہ کررہے تھے ،ترقی کا سفر کررہے تھے ، نواز شریف کا انشاءاللہ دور واپس آئیگا تو روٹی چار روپے ، چینی 50روپے اور پٹرول 65روپے لیٹر دوبارہ ملے گا ، ترقی کا سفر وہی سے شروع کرینگے جہاں سازش کے تحت ختم کردیاگیا تھا ۔ فیصل آباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج فیصل آباد کے جوش وخروش ، پیار اور محبت کا جواب دینے کیلئے میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں بس اتنا کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف صاحب نے آپ کو میٹرو بس پر ٹرخا دیا ہے یہ فیصل آباد صرف میٹرو بس نہیں یہاں اور ٹرین بھی ہونی چاہیے یہ سارا مجمع اورنج ٹرین دیکھنا چاہتا ہے پھر یہاںپر ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے جو پچاس لاکھ نوکریوں والا روزگار نہیں کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں لاﺅں گا کیا کسی کو نوکری ملی یہاں پانچ سال بعد کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے فیصل آباد وہ شہر ہے جس کے دائیں جانب اور بائیں جانب موٹروے ہے اب باقی دو جانب سے بھی موٹروے گزریں گئیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ آج کا جذبہ جووش و خروش میں نے پہلے کبھی نہی دیکھا دھوبی گھاٹ کہیں بار آیا مگر ایسا جوش نہیں دیکھا ہم جو وعدے کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں میرا شیر چوہدری شیر نظر نہیں آرہا آپ نے چوہدری شیر علی کی لاج رکھنی ہے طلال چوہدری بھی یہاں بیٹھا ہے طلال چوہدری ہے اور رانا ثناءاللہ بھی یہاں ہے رانا ثناءاللہ نواز شریف کا بہترین وفادار ساتھی ہے اور میاں فاروق بھی بیٹھے ہیں یہ سارے 1980ءسے دوست ہیں آج ساری یوتھ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اصل پاکستانی یوتھ نواز شریف کے ساتھ ہے ۔ اگر نواز شریف کو بچے سے تنخواہ نہ لینے پر سزانہ دی جاتی تو آج یہاں کوئی بے روزگار نہیں ہوتا جو لوگ دھرنے کررہے تھے اس وقت ہم دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے تھے یہ دھرنے دے رہے تھے ہم لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کررہے ہیں ہم وہ دور لازمی لائینگے جب روٹی دوبارہ چار روپے ملے گی چینی پچاس روپے اورپٹرول 65روپے ملے گی ہم بلین ٹری کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے نواز شریف وہ بات کرتا ہے جو پورا کرتا ہے اورہمارا ماضی گواہ ہے ۔انہوں نے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے آپ کو میٹرو پر ٹرخا دیا لیکن فیصل آباد میں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک نوکری نہ دی، وہ دھرنے کر رہے تھے اور ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔نواز شریف نے بتایا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب مہنگائی نہیں تھی، روٹی 4 روپے اور چینی 50 روپے والا زمانہ واپس لائیں گے، ہمارے دور میں چینی 50 روپے کلو اور پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا۔نواز شریف نے کہا کہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے اور کسی کو نہیں ملی، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہے،شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آناچاہیے، شہاز صاحب آپ نے صرف میٹرو پر ٹرخادیا، یہاں میٹرو بس ہی نہیں بلکہ اورنج لائن بس بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے دائیں اور بائیں موٹر وے ہیں اور آپ کو کتنی موٹر وے چاہئیں؟ آپ نہیں بھی کہیں گے تب بھی ہم بنائیں گے، حکومت میں آکر روٹی، گیس، پیٹرول، چینی اور آٹا سستا کریں گے۔