اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی تربیت کا شیڈول تیار کر لیا ہے،عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرامز میں شرکت لازم قرار دی گئی ہے، تربیتی پروگرام کا پہلا حصہ12 فروری سے شروع ہوگا. ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے لیے تربیتی ورکشاپ کا شیڈول جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم، ڈی جی سید مشاہد، اور چیف ٹرینر ناصر عزیز نے تیار کرلیا ہے اور مختلف اضلاع میں 7 حاجی کیمپوں کے ذریعے حج تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہو گا: ترجمان کے مطابق تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ پہلی بار نظم و ضبط اور انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اسی طرح تربیتی پروگرام میں ’پاک حج‘ موبائل ایپ ، سفر حج کی تیاری، مناسک، حج کی مشکلات اور عمومی ہدایات شامل کی گئی ہیں ترجمان کے مطابق تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل خیمے تیار کیے گئے ہیں جہاں پر ماسٹر ٹرینرز عازمینِ حج کو تھری ڈی ویڈیوز اور سوال و جواب کے ذریعے تربیت فراہم کریں گے ترجمان کے مطابق وزارت کے 90 تجربہ کار افسران اور اہلکار ضلع کی سطح پر عازمینِ حج کو تربیت فراہم کریں گے اور مجموعی طور پر 69 ہزار سرکاری عازمینِ حج کو دو مراحل میں تربیت دی جائے گی ترجمان کے مطابق تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گاعازمینِ حج اپنے قریبی مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت کریں گےعازمینِ حج کو موبائل میسیج اور حج ایپ کے ذریعے تربیتی شیڈول کی اطلاع دی جائے گی۔