اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،دھوکہ دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد ۔چیف جسٹس عامر فاروق نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی ناجائز تعلقات کے الزام میں جاری سمن میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلہ میں کہنا تھا کہ دھوکہ دہی سے نکاح کی حد تک ملزمان ٹرائل کورٹ میں میرٹ پر کیس لڑیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جزوی منظور کی جاتی ہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فردِ جرم عائد ہونے کے بعد کیس خارج نہیں کیا جا سکتا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں درخواستوں میں کیس قابلِ سماعت قرار دے کر طلبی کے جاری سمن خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔