اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ،ملاقات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عام انتخابات کے پرامن اور آزادانہ انعقاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ نگران وزیراعظم نے مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے شہداءکو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے اور دہشتگردوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے بھی پر اتفاق ہوا ہے ۔