تفتان (نمائندہ خصوصی) ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں سرکاری حکام کے حوالے کردی گئیں۔ پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر پر سیکیورٹی گارڈز نے میتیں حوالے کیں۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر مقتول پاکستانی مزدوروں کی میتیں وصول کیں۔ واضع رہے کہ 27 جنوری کو ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔