اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) او جی ڈی سی ایل کی تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق درس ویسٹ کنواں۔2 صوبہ سندھ ٹنڈوآلہ یار سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار شروع کردی ہے ۔ درس ویسٹ کنواں۔2 سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے۔ درس ویسٹ کنواں۔2 سے20 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع۔ ہوگئی ہے ۔ نئی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔