کراچی (نمائندہ خصوصی)اہلسنّت والجماعت،جمعت علماء اسلام،پاکستان راہ حق پارٹی، ودیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مشترکہ کے مشترکہ امید وارحلقہ NA.230 علامہ اورنگزیب فاروقی علی اکبر شاہ گوٹھ میں کارنرمٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم الیکشن میں جیتنے کے بعد اسپتالوں کے نظام کو ٹھیک کر کے صحت کا ایسا نظام متعارف کروائیں گئے جس میں غریبوں کا علاج مفت ہو اور علاقے میں ایسے ہسپتالوں کا قیام عمل میں لانا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو دور دراز نہ جانا پڑھے،کرپشن کے خاتمے کیلئے تھانہ کچہری کے کلچر میں جدید اصلاحات کرنا تاکہ پولیس سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرسکے ایسے نظام صحت کیلئے کوشاں رہیں گئے جس میں غریب طبقے کا علاج مفت ہوں بیحیائی اور فحاشی کے کلچر کی روک تھام کیلئے پالیسی بنانا تاکہ خواتین کو تحفظ فراہم ہوسکے اور اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے بنیادی مسائل کو اسمبلی فورم پر حل کرنا،قومی اسمبلی کا MNA منتخب ہونے کے بعد عوامی سطح کے سارے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گئے، 8 فروری ہماری فتح کا دن ہو گا ہم کامیاب ہو کر حق اور سچ کا ساتھ دیں گئے طاغوت اور طاغوتی نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گئے ہم پاکستان کے استحکام اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان کو کرپشن،بدامنی اور قتل وغارت گری سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ہم نے اپنی تمام تر مصروفیات پاکستان میں امن کے قیام کیلئے صرف کررکھی ہیں،عوام کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانا ہماری زمہ داری ہے،موجودہ حکومت عوام کو حقوق اور سہولیات دینے میں مسلسل ناکام رہی ہے،اور ان شاء اللہ جیت ہمارا مقدر بنے گی،اس کے ساتھ ساتھ ہم سیاست کے میدان میں کامیابیاں سمیٹ کر عوام کی بنیادی ضروریات فراہم کریں گئے،ڈاکؤوں،لٹیروں اور قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے،پاکستان کے طول وعرض میں مقدس شخصیات کے متعلق ہونے والی گستاخیاں اور گستاخوں کے خلاف توانا قانون سازی ہماری اولین ترجیح ہوگی،