کراچی (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں ’جینڈر ڈیسک‘ قائم کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں قائم جینڈر ڈیسک آج سے 10 فروری تک فعال رہے گی۔ان کا کہنا ہے کہ جینڈر ڈیسک 6 فروری سے 10 فروری تک 24 گھنٹے کام کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ جینڈر ڈیسک شکایات کے فوری ازالے کے لیے قائم کی گئی ہے۔