کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ میں ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد۔ہیوی بائیک ریلی کا آغاز آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے ہوا۔ریلی میں مختلف قسم کے ہیوی بائیک چلانے والے متعدد رائیڈرز شرکت کر ریے ہیں۔ریلی کا مقصد سندھ میں ٹورزم کو پروموٹ کرنا ہے۔اس ایونٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کراچی سے اسپیشل بچوں نے بھی شرکت کی اور بہت لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔ریلی کراچی سے ہوتی ہوئی بھمبھور فورٹ، ٹھٹھہ، بدین، نوکوٹ، مٹھی سے ہوتی ہوئی نگر پارکر اور رامپور ڈیم تک جاری رہے گا.اس وقت تھر آف روڈ بائیک ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ٹھٹہ پہنچ چکی ہے۔چیف گیسٹ ارشد ولی محمد کا ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کے اس قسم کے ایونٹس ماحول دوست ہوتے ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل پر اچھا اثر پڑتا ہے پاکستان کے نوجوانوں کو اس قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔چیف گیسٹ ارشد ولی محمد نے ایونٹ میں حصہ لینے والے بائیکرز گروپس اور ایونٹ کو اسپانسر کرنے والے بالخصوص سندھ ڈیویلپمنٹ ٹوئرزم ڈیپارٹمنٹ، ڈی ایچ اے سٹی، وائٹل ٹی، تاج پیٹرولیم اور تھر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔