کراچی (نمائندہ خصوصی) نئی مغربی لہر آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 3 اور 4 فروری کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں میں جمعے کی رات بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے ضلع جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں میں 2 سے 3فروری کے درمیان بارش ہوسکتی ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، ٹھٹھ میں 3 اور 4فروری کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع جذوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے البتہ جمعے سے شہر پر بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثر اندا ہوسکتی ہیں جبکہ بارش اور شمال مشرقی ہواوں کے سبب سردی میں اضافہ متوقع ہے۔