اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے ،اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن اور اجراءپر کام کا آغاز کردیا ہے مرکزی بینک 15 سے 20 سال بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہیں، نئے کرنسی نوٹ کا اجراءتکنیکی تبدیلی اور سکیورٹی فیچر کو بڑھایا جاتا ہے، کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لئے آرٹ مقابلہ منعقد کرایا جائے گا، مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک ارسال کریں گے، ڈیزائن مقابلے میں ہر مالیت کے تین بہترین منتخب کئے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو انعام دیئے جائیں گے، آرٹ مقابلے کی مکمل معلومات کا ویب لنک فراہم کیا گیا ہے، مقابلے میں منتخب کئے گئے ڈیزائن کو پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے حتمی شکل دی جائے گی۔اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ حکومت پاکستان کی منظوری کے لئے 7 مختلف مالیت کے ڈیزائن ارسال کئے جائیں گے،نئے نوٹوں کے اجراءمیں عموما 2 سے 3 سال درکار ہوتے ہیں، اسٹیٹ بینک آئندہ 2 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی پلاننگ ہے، کرنسی نوٹ کے موجودہ سیریز نئے کرنسی نوٹوں کے ساتھ جاری رہے گی، نئے نوٹوں کی مکمل اجراءکے بعد پرانے کرنسی نوٹوں کی سرکولیشن کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔