کراچی (کامرس رپورٹر) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اسٹیٹ بینک کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے فیصلے پر کہا ہےکہ کسی بھی جگہ سے کرنسی نوٹ کی تبدیلی کی سہولت ہونی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پرانے نوٹ واپس کرنےکی مہلت ایک سال سے 6 ماہ تک کی ہونی چاہیے اورکسی بھی متعلقہ جگہ سے تبدیلی کی سہولت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کا نئےکرنسی نوٹ جاری کرنےکا اعلان قابلِ تحسین ہے، ایک خاص مالیت سے زیادہ کے نوٹ کی تبدیلی پر شناختی کارڈ کی شرط رکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔