اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین سینیٹ و سینیٹر میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگراں حکومت الیکشن ایکٹ، 2017 اور آئین کے تحت اپنے مینڈیٹ سے کہیں زیادہ کام کر رہی ہے، نگراں حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا تصور نہیں ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا اور گیس سیکٹر کو پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کھولنے کا فیصلہ قانون کے دائرے میں نہیں، این ای سی کے اجلاس میں صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز نہ دینے کا فیصلہ بھی نگران حکومت کا اختیار نہیں، نگرانوں کو قانون کے تحت اپنے مینڈیٹ کا احساس کرنا چاہیے، نگران حکومت کے پاس حکومت میں دس دن سے بھی کم وقت ہے۔