کہوٹہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق کام کریں گے، ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد والوں کو تو کچھ نہیں پتا، انہیں کہوٹہ کا راستہ ڈھونڈنا پڑے گا، کہوٹہ کے عوام کو گیس دیں گے، کہوٹہ میں ٹھنڈ ہے، راستہ خراب ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناو¿ں گا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، آپ کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔