اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سائفر کیس میں پانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10,10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔عدالتی فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ٹی وی پر اقبال جرم کرچکے ہیں۔ حکومتی دستاویز کو جلسے میں لہرانا سنگین جرم ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی امانت میں خیانت کے بھی مرتکب ہوئے۔ عدالت نے مجرمان کو انتہائی سزا نہیں دی۔ عدالت نے مجرمان کو محتاط اور نپی تلی سزا دی۔ سائفر نہ صرف گم بلکہ لیک بھی ہوا۔