مہمند( مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کی جانب سے ضلع مہمند میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں اہم اقدامات کے تحت علاقہ مشران کے توسط سے گھر گھر جا کر عوام کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں اورباالخصوص بچیوں کو سکول بھیجیں۔ مہمند کے دوردراز علاقوں میں غیر فعال سکولوں کی تزین وآرائش کرکے انہیں فعال کیا جا رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں سکول کے بچوں کی جانب سے آگاہی واک کا بھی انعقاد جاری ہے۔ اور بینرزذریعہ بھی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔ حکام کی جانب سے بچوں اور بچیوں کو اسٹیشنری، کاپیاں اور کتابیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان اہم اقدامات کے تحت گذشتہ مہینوں میں 2300 بچے اور 1450 بچیوں کو سکول میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم تھے۔ضلع مہمند کے علاقوں حلیم زئ، امبار اور صافی کے تین گرلز سکولوں میں نرسنگ اور دیگر ٹریننگز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔صافی، پنڈیالی اور حلیم زئ کے” 5 اسکولوں میں آئ ٹی لیبارٹریز” بھی قائم کی جا رہی ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ سکولوں میں مرد اور خواتین اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں۔ پاک فوج کے ان اقدامات کی بدولت بہت جلد ضلع مہمند میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا۔