کویت سٹی (نیٹ نیوز) 22 جنوری کو مودی سرکار کی جانب سے بابری مسجد کو مسمار کر کے رام مندر کا افتتاح کیا گیا۔بابری مسجد کے انہدام اور رام مندر کے افتتاح کو ہندوتوا شدت پسندوں نے دنیا بھر میں جشن منایا۔کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا ۔کویت کی دو مختلف کمپنیوں میں 9 بھارتی شہریوں نے 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح پر اپنے ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیںبھارتی شہریوں کے اس اقدام پر کویتی حکام نے بروقت کاروائی عمل میں لائی۔کویت میں بھارتی شہریوں کو رام مندر کے افتتاح کی خوشیاں منانے پر نہ صرف نوکری سے برخاست کیا گیا بلکہ اسی رات ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا۔ماضی میں بھی بھارتی شہری مختلف اسلام دشمن کاروائیوں کی وجہ سے سزاؤں اور ملک بدری کا سامنا کرتے رہےہندو انتہا پسندوں کی عالمی سطح پر بڑھتی شدت پسندی کا انہیں وقتاً فوقتاً خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے