کراچی(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام س کے امیدوار NA230شاہ ولی اللہ کا پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار NA230علامہ اورنگزیب فاروقی کے ہمراہ پریس کانفرنس اور ان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے،تحفظ ختم نبوت اور دفاع ناموس کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ملک میں ترقیاتی اور فلاحی کاموں کیلئے ہم نے سیاست میں قدم رکھا ہے،ہم نے کسی بھی موقع پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، اور آئندہ بھی اپنے حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کریں گئے،ضلع ملیر ایک طویل عرصے سے کسمپرسی کا شکار ہے،یہاں سے منتخب ہونے والےMNA اور MPA نے عوام کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے اپنے کئے گئے وعدوں کو کبھی پورا نہیں کیا،ضلع ملیر کی روڈیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں،راہگیروں سے آئے روز ڈکیتیاں اور شرپسند گروہ اسلحے کے زور پر بھاری رقم ہتھیاتے ہیں،مجھے اپنے حلقہ کی عوام سے بڑی امیدیں ہیں تمام مذہبی جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کرکے میری حمایت کی ہے اور بہت بڑے پیمانے عوام مجھ پر اعتماد کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے نامی گرامی شخصیات مجھ سے مسلسل رابطے میں ہیں،NA230 پر ہمارے سیاسی مخالفین کو بھرپور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،ہم عوام کے جان و مال کو محفوظ کریں گئے اور کراچی کی سطح پر ضلع ملیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کریں گئے اور عوام کو روزگار کی سہولیات میر کریں گئے،8 فروری کو عوام استری پر ٹھپہ لگا کر حق سچ کا دست وبازو بنیں،