بدوملہی (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور حلقہ این اے 76سے نامزد امیدوا ر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے عوام مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کو دیکھ کر پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ 8فروری کو انتخاب میں پھر ایک مرتبہ شیر پورے ملک میں کامیابی کی نوید بنے گا۔ عوام کے ووٹ کی طاقت کی سے مسلم کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور حلقہ این اے 76سے نامزد امیدوار پروفیسر احسن اقبال نے اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف مقاما ت پر انتخابی جلسوں سے خطاب میں کیا۔انہوںنے کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن دوبارہ برسراقتدار آکر میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گی۔ ملک میں مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ مگر عمران نیازی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دورہ اقتدار میں عوام کا مستقبل بھگاڑنے کے پاکستان میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ۔ ہمارے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبہ جات کو روکا ملک کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہود کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ پروفیسرا حسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک عزیز کو میاں نواز شریف کی قیادت اچھے دنوں کا آغاز ہوگا ۔ 8فروری2024کو خدمت کرنے والوں کی انشاءاللہ جیت ہوگی جھوٹے وعدوں اور فضول دعوے کرنے والوں کا صفائیاں پوری قوم بیلٹ پیپر کے ذریعے شیر کے نشان پر مہر کر فیصلہ کریں گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ 31جنوری 2024کو مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز ظفروال میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ کے نامزد امیداو رسابق ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے ۔ انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے جو منصوبہ جات رہ گئے تھے ہماری کی بہتری کے لیے ان کو مکمل کروایا جائے گا تاکہ ترقی کاسفر دوبارہ شروع ہوسکے۔