َِّٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓاسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،مردوں کے 14 ہزار 556، خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 6 ،مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔