کراچی (رپورٹ فیاض آرائیں)
واٹر بورڈ کی ریٹائرڈ ایم ڈی فریدہ سلام نے پرانی تاریخوں میں فائلوں پر منظوری دینے سے صاف انکار کردیا،ڈی ایم ڈی ریونیو محمد ثاقب کی تمام تر کوششیں ناکام ہوکر رہ گئیں،مالی سال کے اختتام سے قبل ادارے کے افسران فائلوں پر ایم ڈی کے دستخط کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،ادارے کے سینئر افسران نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ فراہمی ونکاسی آب کی سابق ایم ڈی فریدہ سلام جو کہ 17جون2022ءکو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوچکی ہیں اور ان کی جگہ سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کسی افسر کو ایم ڈی کے عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام سے قبل مختلف فائلوں پر ایم ڈی کی منظوری اور دستخط کرانے کیلئے ادارے کے افسران زبردست بھاگ دوڑ میں لگے ہوئے ہیں،اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ 17جون کو ریٹائرڈ ہوجانے والی فریدہ سلام نے فائلوں پرپرانی تاریخوں میں دستخط اور منظوری دینے سے صاف انکار کردیا ہے
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے متنازعہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو(آرآرجی) محمد ثاقب نے بھی اپنی فائلوں پر پرانی تاریخوں میں منظوری حاصل کرنے کیلئے سابق ایم ڈی سے رابطے کی کوشش کی جس کے جواب میں فریدہ سلام نے جعلسازی سے پرانی تاریخوں میں فائلوں پر منظوری دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے اس سلسلے میں واٹر بورڈ افسران پر واضح کردیا ہے کہ وہ پرانی تاریخوں میں فائلوں پر منظوری کیلئے ان سے رجوع نہ کریں اور نئے ایم ڈی کے آنے کا انتظار کیا جائے،واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد فائلوں کو بغیر ان ورڈ اور آﺅٹ ورڈ لگائے بغیر افسران بائی ہیڈ چلاتے ہیں جو کہ خلاف ضابط اقدام ہے۔