اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک تمام وفاقی وزراءاور سرکاری بشمول منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کے ملازمین کے غیرملکی دوروں کی اجازت منسوخ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے تمام غیر ملکی دوروں کی سرکاری یا نجی اجازتیں فوری طور پر واپس لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ملکی دوروں کی تمام سرکاری یا نجی اجازتیں فوری طور پر واپس لے لی جائیں۔