اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،ایرانی سفارت خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانیوں کے قتل پر صدمے میں ہوں ،یہ سن کر افسردگی ہوئی کہ روزی کے لیے محنت کرنے والے کچھ پاکستانی مزدوروں کو مسلح واقعہ میں بے رحمی سے قتل کر دیا گیا،پاک ایران تعلقات کے دشمن غلط فہمیوں کو ہوا دینے کے لیے سرگرم ہیں،یہ اپنی ناکامی کی وجہ سے اب بھی بے بس اور مشتعل ہیں کیونکہ ہم کامیاب ہونے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستانی عوام, حکومت اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔