فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سابق وزیر داخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ 2018ءمیں ایک سازش کے تحت پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا گیا ، ہم جی ٹونٹی ممالک میں شامل ہورہے تھے اب ہم47ویں نمبر پر ہیں۔ آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کے لئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے،9مئی والے گروہ کی سوچ ملک کے خلاف ہے،یک مسلط شدہ شخص نے اوئے توئے کا کلچر بچوں تک پہنچایا اور پوری قوم کو تقسیم کیا ، بلاول بھٹوزرداری کی الزام تراشی کاکوئی جواب نہیں دیں گے8فروری کو فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرنےگی ،پنجاب میں دو، چار سیٹوں پر مقابلہ ہے آئندہ دنوں میں پوزیشن مزید واضح ہو جائے گی،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن ہوگا تمام امیدواران ناراض کارکنوں کو ساتھ لے کرچلیں، 2فروری کو فیصل آباد دھوبی گھا ٹ اقبال پارک میں مسلم لیگ اپنا سیاسی پاور شو کرنے جارہی ہے ،جس کی تیاریاں جاری ہیں ،فیصل آبادسے مسلم لیگ ن کے ناراض آزاد امیدواران مسلم لیگ ن کے حق میںدستبردار ہوگئے ہےں ، راناثنااللہ خاں نے خواجہ اسلام اوردستبردارہونے والے دونوں اُمیدواروں کاشکریہ اداکیاآن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ خاںنے گذشتہ دو تین دن فیصل آباد سٹی میں مصروف ترین گزارے اور مسلم لیگ ن کو مضبوط اور فعال بنانے میں کامیاب رہے ۔