اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے این اے 119سمیت 5 حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی شروع کردی ہے ،سپریم کورٹ کی جانب سے حلقوں میں امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے 119سمیت 5قومی اور صوبائی حلقوں میں سپریم کورٹ کی جانب سے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے بعد بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی شروع کردی ہے این اے 119میں صنم جاوید کو مریم نواز کے مقابلے میں انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پرویز الٰہی کو گجرات کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ۔