کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (فباٹی) کے صدر سید رضا حسین نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 7 سینٹ کی فی کلو واٹ فی گھنٹہ کمی کے فیصلے سے ملک بھر کے صنعتی صارفین کو کافی ریلیف ملے گابجلی کے نرخوں میں 16 سینٹس سے 9 سینٹ فی کلو واٹ فی گھنٹہ تک کمی کے اعلان کیا گیا جس کے لئے نگران حکومت کے کردار کو سراہتے ہے۔ فباٹی کے صدر نے آنے والی حکومت پر زور دیا کہ وہ صنعتوں کو پیداوار بڑھانے کے لیے بجلی کے نرخوں میں مزید نظر ثانی کرے تاکہ ان کے کاروبار کی لاگت کو کم کیا جا سکے اور نمایاں طور پر مقامی اور برآمدی منڈیوں کے لیے صنعتی پیداوار کو فروغ حاصل ہو۔صدر فباٹی نے ایک مثبت اور پرکشش کاروباری ماحول کے لیے صنعتی صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا جس سے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئے گی اور بالآخر متعدد شعبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے مقامی برانڈز کی مسابقت میں بہتری آئے گی جس سے مختلف بیرونی ممالک بالخصوص ایس ای سی پی کو برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔انہوں نے عبوری حکومت سے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست کی تاکہ صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے اپنے کاروبار کو بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی امید بحال ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخوں کو معقول بنانے سے بجلی کی افادیت کو صنعتی صارفین سے وقت پر بلوں اور واجبات کی ادائیگی میں بھی مدد ملے گی جبکہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا بوجھ جزوی طور پر مثبت طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔رضا نے یہ بھی ذکر کیا کہ حالیہ چند ہفتوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ریلیف نے صنعتوں کی لاجسٹکس لاگت کو بھی کم کیا تاہم حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مزید نظر ثانی کرے۔