اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عام انتخابات2024 میں گڑ بڑ کا منصوبہ، ریاستی تحقیقاتی اداروں نے پی ٹی آئی سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کا پتہ چلا لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے سہولت کاروں نے بڑی رقم پاکستان منتقل کردی، پی ٹی آئی بیرونی فنڈنگ سے ووٹروں اور امیدواروں کو خرید کر عام انتخابات پر اثر انداز ہوگی۔ پی ٹی آئی بیرونی فنڈنگ سے ووٹروں اور امیدواروں کو خرید کر عام انتخابات پر اثر انداز ہوگی، الیکشن دن پر گڑبڑ کرنے کا منصوبہ بھی ہے، تحقیقاتی ادارے نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کے سہولتکاروں کی فہرستیں تیار کرلیں، زرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے ٹھوس ثبوت اور تفصیلات حاصل کرلیں، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا فیصلہ گرفتاریاں بھی ہونگی۔