اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر کرنے والوں کی اب خیر نہیں،سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور غلط معلومات کی تشہیر کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آ گئی،باضابطہ انکوائریز کے ساتھ مشہور شخصیات سمیت 65 افراد کو نوٹس بھجوا دئیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور غلط معلومات کی تشہیر کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں،115 انکوائریاں باضابطہ طور پر رجسٹر کر دی گئیں۔ایف آئی اے نے غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات اور کارروائی معاملے کی سنجیدگی کو ظاہر کر رہی ہے۔ایف آئی اے کے نوٹسز کے حوالے سے سماعت کی تاریخ 30 اور 31 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے، جن افراد کو نوٹس بھیجے گئے ان میں میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی پاداش میں ان 47 اہم افراد پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔صدیق جان، شاہین صہبائی، اسد علی طور، سید ثمر عباس ،سرل المائڈہ، عدیل محمود راجا،صابر شاکر اور مطیع اللہ جان کو بھی نوٹس کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ملیحہ ہاشمی،جبران ناصر اور سید اقرار الحسن کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط پروپیگندا کرنے والوں کے خلاف اقدامات ادارے کی ملکی قوانین کی پاسداری کے عزم کا مظہر ہیں۔