اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی رخصت کی درخواست واپس لے لی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست اب تک منظور نہیں کی۔جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیسز زیر سماعت ہیں۔جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔احتساب عدالت کے جج نے طبیعت کی ناسازی کے باعث وزارت قانون کو رخصت کے لیے خط لکھا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزارت قانون کی جانب سے درخواست منصور نہ کی وجہ سے جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی ہے۔