بدوملہی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اور عوام کی ترقی کا منشور پیش کیا ہے ہمارے جلسو ں کی کامیابی کے باعث مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں ۔عوام ملکی ترقی کا خوشحالی کے لیے 8فروری کو شیر کے نشان پر ووٹ ڈال کر نواز شریف کو دوبارہ برسراقتدار لائےں گے۔ ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور حلقہNA76سے نامزدامیدوار ا حسن اقبال نے یوسی گدیاں کے سابق چیئرمین چودھری عمران احمد سندھو ایڈووکیٹ کی طرف سے نیشنل رائس ملز میں کروائے گئے ایک بہت بڑے انتخابی جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی پذیرائی اور جوش و خروش سے ہواﺅں کا رخ واضح ہوچکا ہے ۔ 8فروری کو ملک بھر میں پھر شیر دھاڑے گا ۔ پی ٹی آئی فتنہ پارٹی ہے 9مئی کے ذمہ داران کو ووٹ دینا ملک سے غرداری ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران نیازی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا ۔ کیا کوئی اولاد اپنے باپ کا گھر جلاتی پی ٹی آئی کے بانی کے پیروں کاروں نے جناح ہال جلایا ، شہیدوں کی یادرگاروں کو مسمار کیا۔ فوجی چھاﺅنیوں پر حملہ کرنے والے سیاسی کارکن نہیں بلکہ دہشت گرد کہلاتے ہیں ۔ جو فوج ہمارے ملک پاکستان کے دفاع کے لیے دن رات باڈر پر کھڑی ہوکر پہرادے رہی ہے اس کے خلاف 9مئی کے واقعات سے ہندوستان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی کہ ملک دشمنوں سے جو کام کبھی نہ ہوپایا وہ ملک کے اندر اپنے ہی گرداروں کر کے دیکھایا ۔ جو فتنہ فساد ڈالنے والی تحریک قائد اعظم کی یادگار کی توہین کرے اس سے یہ توقع کیسے کی جاسکتی ہے کہ وہ ملک کا بھلا کریں گی ۔ انتخابی جلسہ سے سابق ایم پی اے اور حلقہ 57سے امیدوار خواجہ محمد وسیم بٹ، یوسی بدوملہی کے سابق چیئرمین چودھری امجد فاروق گجر ،چودھری عمران سندھو نے بھی خطاب کیا ۔