اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نیشنل ایکشن پلان سیکرٹیریٹ کا دورہ کیا۔کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان کی جانب سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بھر پور تعاون انتہائی اہم ہے، مربوط حکمت عملی اور باہمی تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکتاہے، انتخابات کے دوران امن وامان اور سکیوریٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، وزیر داخلہ نے غیرملکیوں کی سکیورٹی کے ضابطہ اخلاق میں مزید بہتری لانے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی۔