نوشہرہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی چیئرمین سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ میرے مخالف امیدواروں کے پاس کوئی منشور ہے اور نہ ہی عوامی فلاحی پروگراموں کےلئے کوئی خاطر خواہ منصوبہ،انہیں پرویز خٹک فوبیا ہو گےا ہے ان کی انتخابی مہم ویز خٹک سے شروع ہو کر پرویز خٹک پر ہی ختم ہوتی ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ میرے مخالفین میری عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ،عمران خان نواز شریف اور آصف زرداری سے بھی بڑا نوسرباز نکلا، جس نے مجھ جیسے قابل اور منجھے ہوئے سیاستدان کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دے کر خود کو وزیر اعظم بنایا اور اس سے قبل میرے ہی زرےعے پورے ملک میں تحریک انصاف کو ایک مضبوط سیاسی جماعت بنائی لیکن وہ یہ نہ بھولے کہ ان کی پارٹی پی ٹی آئی کو میں نے بنائی تھی اور ختم بھی میں ہی کروں گا کیونکہ دھوکے بازیاں زیادہ دیر نہیں چلتیں۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے اکوڑہ خٹک کے نواحی علاقہ میاں رضوان کلے میں میاں نگےال کاکاخیل کے حجرے میں ایک بڑے شمولیتی تقریب و عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر امیدوار برائے حلقہ پی کے 86اسماعیل خٹک ، سابق صوبائی وزیر جان محمد خان خٹک کے فرزند وصال خان خٹک ، نگےال کاکاخیل اور دےگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا عمران خان کہتا تھا کہ میری حکومت میں ڈالرز پاکستان آئیں گے لیکن ان کی حکومت میں تو جیسے ڈالرز کوجیسے پر گلے اور یکا یک غائب ہو گئے ان سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں ان کے پاس کوئی پروگرام ہی نہیں تھا لیکن خود کو بڑا تےس مار خان سمجھ بےٹھا تھا ان کو اپنی غرور لے ڈوبی ، نئے پاکستان بنانے والے عمران خان نے پیارے پاکستان کا ستےاناس کر ڈالا ،میری سیاست کا مقصد قوم کا سیاسی شعور بیدار کرنا ہے کہ اگر کویہ آپ سے ووٹ مانگنے آئے تو کم از کم قوم ان سے یہ تو پوچھ سکے کہ تم نے قوم کے مفاد کا کونسامنصوبہ شروع کیا ہے۔