اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ڈیڈی لائن میں پانچ روز کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل آج مکمل ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق توسیع کے بعد قومی اسمبلی کی 4 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ پوگی۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں این اے 49،87 119 اور 120اور163 جبکہ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں پی پی 32 اور 87 شامل ہیں۔